تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 12:42
خبر کا کوڈ : 480423

امریکہ بغیر کسی محدودیت کے صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے

کانفرنس میں عالم اسلام کو درپیش چلینجز کے سلسلے میں منعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کو عالم اسلام کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ اس صورتحال میں ایک دوسرے سے پہلے سے بڑھ کر تعاون کریں گے
امریکہ بغیر کسی محدودیت کے صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک مہمانوں نے فرانس کی جانب سے توہین رسالت پر شدید احتجاج کیا ہے اور اس سلسلے میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
کانفرنس میں عالم اسلام کو درپیش چلینجز کے سلسلے میں منعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کو عالم اسلام کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ اس صورتحال میں ایک دوسرے سے پہلے سے بڑھ کر تعاون کریں گے۔

شرکاء نے غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ تسلط پسندانہ رویے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی تسلط رو بہ زوال ہے۔ اور یہ طے شدہ بات ہے کہ کورونا سے پہلے کے امریکہ میں اور کورونا کے بعد کے امریکہ میں زمین آسمان کا فرق ہے کیونکہ اس وبا کے پھیلنے سے امریکی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک رو بہ زوال ہوتا چلا جارہا ہے۔

شرکاء نے مزید کہا امریکہ بغیر کسی محدودیت کے صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور وہ اسلامی امت کا دشمن ہے لہذا کوشش کرتا ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک کو مکمل طور پر نابود کردے تاکہ وہ غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کے لئے مجبور ہوجائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ویبینار میں حجت الاسلام و المسلمین حمید شهریاری، شیخ زهیر جعید، پاپ عطاالله حنا، محمد هشام سلطان، شیخ حسن عبدالله، عباس مرتضی، شیخ حسان عبدالله، ابراهیم مصری ، اسماعیل رضوان، نافذ عزام، مصطفی الداوی اور عباس خامه یار نے گفتگو کی.
https://taghribnews.com/vdcauwnye49nay1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ