تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 01:47
خبر کا کوڈ : 480390

النجباء کے سیکریٹری جنرل کی علی اکبر ولایتی سے ملاقات،

اگر اسرائیل نے علاقے میں کوئی جنگ شروع کی تو وہ دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔ النجباء تحریک عراق
النجباء کے سیکریٹری جنرل کی علی اکبر ولایتی سے ملاقات،
عراق کی تحریک النجباء کے سیکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم، علاقے کے ممالک پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

اب یہ سلسلہ عراق تک بھی پہنچ گیا ہے حتی کچھ داعشی رہنما اور ایجنٹ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کو عراق کی ترجیحات میں قرار دینے لگے ہیں اور انہوں نے تو اسرائیل کا تصوراتی سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی مزاحمتی محاذ اور النجباء تنظیم، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وفد، امریکی پاسپورٹ پر عراق کا سفر کرتے ہیں اور بغداد ہوائی اڈے پر اسرائیلیوں کی اس طرح کی آمد و رفت اور کچھ عراقی رہنماؤں سے ان کی ملاقات، عراق، ایران اور پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdnz0ozyt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ