تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 19:41
خبر کا کوڈ : 480353

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے چین کی پیشکش ۔

چینی وفد کی کراچی کے بنیادی ڈھانچے، ساحلی علاقوں اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کی پیش کش ۔
کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے چین کی پیشکش ۔
پاکستان کے شہر کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وفد کی قیادت ہاؤجی گروپ کے ڈائریکٹر ژیانگ کیوین اور وانگ ہواو اور غیرملکی ممالک کے رابطہ کار برائے دوستی یانگ ہیمنگ نے کی۔

چینی  وفد نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے، ساحلی علاقوں اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کی پیش کش کی۔ انہوں نے کراچی اور چین کے اسی طرح کے شہروں کو 'سسٹر سٹیز' قرار دینے کے اعلان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی پیش کش بھی کی۔

منتظم نے اس پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں آہنی دوستی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) جیسے بڑے منصوبے نے دونوں ممالک کو مزید قریب تر کردیا، انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سی پیک کے ذریعے پروان چڑھایا جائے گا۔

افتخار شلوانی نے کہا کہ پاکستان اور چین پہلے ہی متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور چینی ماہرین نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی، سڑک کی تعمیر اور دیگر کاموں کو انجام دینے کی خواہاں ہے۔

منتظم نے کہا کہ وہ ساحلی علاقوں کی بہتری بھی چاہتے ہیں جبکہ پارکنگ پلازے وقت کی ضرورت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین کا تجربہ اور ان شعبوں میں مہارت سے مقامی انتظامیہ کو یقیناً مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے اور اقتصادی مرکز تھا اور اس کی جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو متعدد میسر آتے ہیں۔

افتخار شلوانی نے کہا کہ کراچی میں چار اقتصادی زون، دو بندرگاہیں اور ایک بین الاقوامی معیار کا ہوائی اڈہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شہر تجارتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ سال بھر کاروباری سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔

منتظم نے بتایا کہ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر یا تزئین و آرائش کی جارہی ہیں۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور چین اس شہر کے لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdccpxq012bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ