تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 480320

عراقچی ماسکو پہنچ گئے ،

عراقچی قرہ باغ کے مسئلہ پر ایرانی راہ حل کے بارے میں روسی حکام کے ساتھ بات چيت کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
عراقچی ماسکو پہنچ گئے ،
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی امور کے معاون سید عباس عراقچي قرہ باغ کے مسئلہ پر ایرانی راہ حل کے بارے میں روسی حکام کے ساتھ بات چيت کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

عراقچی نے ماسکو پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینسک گروپ سکیورٹی اور یورپی تعاون گروپ نے بھی گذشتہ 30 برسوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام انجام نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سلسلے میں ایک راہ حل پیش کیا ہے جسے علاقائی ممالک کے تعاون ، آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے اور باکو و ایروان کے درمیان اختلافات کو حل کیا جاسکتا ہے لیکن اس راہ میں مشکلات بھی درپیش ہیں۔

عراقچی نے اس سے قبل باکو کے دورے کے بعد کہا تھا کہ آذربائیجان نے ایران کے امن منصوبہ پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت اور تعمیری قراردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxz9tzak97w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ