تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 480319

ہمارے پاس شہید سلیمانی کے قتل کی دستاویزات موجود ہیں:

امریکہ عراق میں تفرقہ اور عدم استحکام پیدا کرکے عراق کے اقتصادی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔شیخ اکرم الکعبی
ہمارے پاس شہید سلیمانی کے قتل کی دستاویزات موجود ہیں:
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظيم نجباء کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے مہر نیوز ایجنسی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس شہید سلیمانی کے قتل کی دستاویزات موجود ہیں اور عراق میں ہونے والے مظاہروں کے پیچھے سعودی عرب اور امارات کا ہاتھ ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے اور تفرقہ ڈالنے کے سلسلے میں امریکہ کے ناپاک عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی عراق کے اقتصادی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری ہے امریکہ نے اس سلسلے میں عراق کے صدر کو سفارتی تعلقات توڑنے اور عراق کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ، عراق کو دھمکی دینا امریکہ کی بہت بڑی گستاخی ہے۔

عراق کی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سکریٹری جنرل  نے عراق میں امریکی مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراقی عوام کا خیر خواہ نہیں اور نہ ہی اس کو عراق میں امن و صلح قائم کرنے میں کوئی دلچسپی ہے امریکہ عراق میں تفرقہ اور عدم استحکام  پیدا کرکے عراق کے اقتصادی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے امریکہ عراق کوآباد کرنے کے لئے نہیں بلکہ  تباہ کرنے کے لئے آیا ہے ۔

اکرم الکعبی نے کہا کہ امریکہ کو خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور یہ دونوں عرب ممالک خطے میں امریکہ اور اسرائيل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور عراق میں ہونے والے مظاہروں کے پیچھے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم عراق کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں داخلی سطح پر کوشش کررہے ہیں اور عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کی عارضی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مطالبات پر توجہ مبذول کرے۔

اکرم الکعبی نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ میں ایران کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں دہشت گردی کو امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے فروغ دیا جبکہ ایران نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور مدد کی۔

اکرم الکعبی نے امریکہ کے ہاتھوں عراق میں  شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شہید سلیمانی کے قتل کی دستاویزات موجود ہیں۔

اکرم الکعبی نے کہا کہ ہم عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے مطالبہ پر باقی ہیں اگر امریکہ نے مقررہ وقت میں اپنی فوج عراق سے خارج نہ کی تو ہم طاقت کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

عراق کی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سکریٹری جنرل نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے سلسلے میں امارات، بحرین اور سعودی عرب سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ یہی وہ ممالک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کو خطے میں  آشکارا مدد فراہم کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcez78eojh8vxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ