تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 480305
شیخ نعیم قاسم

اسلامی وحدت نے شیعہ اور اہل سنت کو ایک دوسرے کے نزدیک کردیا ہے

ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر فرانسیسی صدر اور حکومت فرانس کی جانب سے دفاع کیا جانا مغربی اقدار کے سطحی ہونے اور زمانہ جاہلیت کی جانب انکی بازگشت کی واضح مثال ہے
اسلامی وحدت نے شیعہ اور اہل سنت کو ایک دوسرے کے نزدیک کردیا ہے
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر فرانسیسی صدر اور حکومت فرانس کی جانب سے دفاع کیا جانا مغربی اقدار کے سطحی ہونے اور زمانہ جاہلیت کی جانب انکی بازگشت کی واضح مثال ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی وحدت کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ہمارے امام، امام خمینی رھ نے مسلمانوں کو اسلامی وحدت کی جانب مدعو کیا اور انکی رہبری اور ولایت کی برکت سے یہ موضوع ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ امام خامنہ ای بھی اسی راہ وحدت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور انکے زیر سایہ  اور انکی ہدایت کی روشنی میں اسکے عظیم اہداف حاصل ہوں گے جس کا ہم اور آپ بخوبی مشاہدہ کریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسلامی وحدت نے شیعہ اور اہل سنت کو ایک دوسرے کے نزدیک کردیا ہے جس کی وجہ سے فلسطین کے کاز کو تقویت پہنچی ہے جس نے اسرائیل کے خلاف استقامتی محاز کو شکیل دیا ہے۔
 
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلامی اتحاد نے تکفیریوں کو رسو کردیا ہے اور اسلام کے حقیقی پرچم کو سربلند کیا ہے اور یہ ثابت کردکھایا ہے کہ اسلام برادر، نصرت اور کامیابی کا مذہب ہے۔
 
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کورونا کی منحوس وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر اس منحوس وبا کا سامنا ہے ۔ اس وبا نے پوری عالم انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کورونا ایک بلا اور ہمارے لئے ایک امتحان ہے۔ امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بلا ظالم کے لئے تنبیہ، مومن کے لئے امتحان، انبیاء کے  درجات میں اضافے کا سبب اور اولیا کے لئے کرامت کا باعث ہے۔

توہین رسالت ص کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے پیارے نبی ص سے تعلق جوڑے رکھنے کا حق حاصل ہے،۔ مغربی ممالک جو آزادی اظہار کے دعوے دار ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ توہین اور فحش کلام آزادی بیاں نہیں ہے بلکہ اخلاقیات کو پیروں تلے روندنے اور فتنہ پروری پر مشتمل اقدام ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcjyyexiuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ