تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 480192

فرانس کی ڈھٹائی، پاکستان اور ترکی کے گستاخانہ خاکوں کے ردِعمل پر تنقید

فرانس نے پاکستان اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔
فرانس کی ڈھٹائی، پاکستان اور ترکی کے گستاخانہ خاکوں کے ردِعمل پر تنقید
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر پر وہاں کی حکومت نے مکمل ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری ’’فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت‘‘ کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق فرانس میں حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردووان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ دیتے ہوئے، مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
https://taghribnews.com/vdcdnz0oxyt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ