تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 480181

سعودی عرب 'کفالہ کا نظام' ختم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب : غیرملکی ملازمین کیلئے رائج 'کفالہ 'کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ -
سعودی عرب
سعودی عرب نے کفالہ کے نام سے مشہور غیر ملکی کارکنوں کی اسپانسرشپ کے نظام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی جگہ آجروں اور ملازمین کے مابین ایک نیا معاہدہ تشکیل دیا جائے گا۔

عربی زبان کے آن لائن معاشی اخبار 'معال' کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں 7 دہائیوں سے رائج نظام کفالہ عام طور پر غیر ملکی کارکنوں کو ایک آجر کے ساتھ باندھتا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے اس نئے نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے کارکن اور مزدور استحصال کا شکار ہوں گے، تاہم سعودی میڈیا نے کہا کہ کفالہ کے قانون کا خاتمہ آجر اور غیر ملکی ملازمین کے مابین تعلقات کو روزگار کے ایک ایسے معاہدے تک محدود کردے گا جو دونوں فریقوں کے حقوق اور فرائض کی وضاحت کرے گا۔

منصوبے کے تحت کفالہ کے خاتمے سے تارکین وطن مزدوروں کو ملک سے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے سلسلے میں ویزے کی آزادی میسر ہو گی جبکہ وہ خود سے آخری اخراج کی مہر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی پابندی یا منظوری کے بغیر ملازمت اختیار کر سکیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcbwgba8rhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ