تاریخ شائع کریں2020 27 October گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 480059

پاکستان ؛کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 190 ہوگئی ۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 190 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 190 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 114 ، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 082، خیبرپختونخوا 39 ہزار 119 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 181، بلوچستان میں 15 ہزار 839 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 849 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 تعداد ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdcftxdj1w6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ