تاریخ شائع کریں2020 24 October گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 479767

محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔

کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی پرچم ہٹا دیا۔
محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ سال 5 اگست کے بھارتی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔ جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بی جے پی کے منشور پر چلنے کے بجائے دستور پر چلنا چاہیے، کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتہ جوڑتا تھا، لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہے، جب تک کشمیر ی پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmhexauqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ