تاریخ شائع کریں2020 22 October گھنٹہ 23:36
خبر کا کوڈ : 479604

ہم ایران کے ساتھ اپنا تعاون بڑھائیں گے۔ روس

روس اور ایران، بحران شام جیسے متعدد عالمی مسائل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ ترجمان ماریا زاخارووا
ہم ایران کے ساتھ اپنا تعاون بڑھائیں گے۔ روس
روس کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ اپنا تعاون بڑھائیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو کہا کہ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مقصد دیگر ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون سے روکنا ہے لیکن روس، ایران کے ساتھ ٹکنالوجی و فوجی تعاون جاری رکھے گا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور ایران، بحران شام جیسے متعدد عالمی مسائل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کے خلاف جد و جہد بھی ہمیشہ روس اور ایران کے سربراہوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایران اور روس، ایک دوسرے کے ساتھ مفید تعاون جاری رکھیں گے اور بے پناہ توانائیوں سے استفادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 8 مئی 2018 کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد سے ایران پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی اس کی پالیسی کا مقصد، ایران کو ایک نئے معاہدے کے لئے تیار کرنا ہے جس میں امریکا کے مد نظر سبھی مسائل شامل کئے جائیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyhexxuqeamz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ