تاریخ شائع کریں2020 20 October گھنٹہ 08:59
خبر کا کوڈ : 479310

کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔ اسد عمر

کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر پاکستان
کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔ اسد عمر
پاکستان کے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم کورونا کے تمام ایس او پیز کو نظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس او پیزکو نظر انداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdfn0ozyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ