تاریخ شائع کریں2020 17 October گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 479023

سعودی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس،

سعودی عرب کا تین برس بعد قطر کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ،
سعودی وزیر خارجہ کی اپنے امریکی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس،
سعودی عرب نے تین برس بعد قطر کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ تعلقات کے خواہش مند ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھی اسی طرح پُرعزم ہوں گے۔

واضح رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت سات عرب ممالک نے دہشت گردی میں معاونت کا الزام لگا کر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے جواب میں قطر نے ان ممالک کی اشیا پر پابندی عائد کردی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcewo8exjh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ