تاریخ شائع کریں2020 14 October گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 478822

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ،

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ،
پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 5 ہزار 080 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 756 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 14، خیبرپختونخوا 38 ہزار 427 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 526، بلوچستان میں 15 ہزار 577 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 198 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 965 تعداد ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdcauanyu49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ