تاریخ شائع کریں2020 25 September گھنٹہ 23:41
خبر کا کوڈ : 476908

امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،

امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اپنے غم و غصے کا جم کر اظہار کیا۔
امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،
امریکی شہر سیاٹل کی پولیس نے نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل لوگوں میں ایک شخص پر سائیکل چڑھا دی۔

امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اپنے غم و غصے کا جم کر اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس اہلکار نے سیاٹل میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کےخلاف مظاہرے جاری تھے کہ تبھی مظاہرے میں شامل ایک شخص زمین پر گر گیا اور وحشی پولیس اہلکار نے اس پر اپنی سائیکل چڑھا دی۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، سوشل میڈیا کے صارفین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔شدید عوامی رد عمل کے بعد سیاٹل پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ سیاٹل پولیس کے ادارے نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdz90ojyt05n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ