تاریخ شائع کریں2020 23 September گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 476746

مسئلہ کشمیرو فلسطین حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان ہوا: ترک صدر

اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی سے وڈیو لنک کے ذریعے ترکی کے صدر کا خطاب ،
مسئلہ کشمیرو فلسطین حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان ہوا: ترک صدر
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلیے تیار ہیں مگر ہراساں نہیں ہونگے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے امتحان ہے۔اقوام متحدہ کو چھوٹے ملکوں کے ساتھ انصاف اور باہمی احترام سے کھڑا ہونا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے لیے چین کو ذمے دار ٹھہرائے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ اگر اقوام متحدہمیں جامع اصلاحات نہ ہوئیں تو لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔
شیئرٹویٹ
https://taghribnews.com/vdcdo90o9yt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ