تاریخ شائع کریں2020 19 September گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 476340

اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے خلاف عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کا بیانیہ

اسرائیل کے ساتھ رابطے معمول پر لانے کی سازش دراصل سنچری ڈیل کا ایک حصہ ہے اور بعض عرب ممالک کے غیر جمہوری حکام اس ڈیل کا حصہ بن چکے ہیں۔ تاریخ خود ہی بہترین استاد ہے اور یہ خائن حکام ہمیشہ مسلمانوں کے ذہنوں میں منفور بن کررہیں گے
اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے خلاف عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کا بیانیہ
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے بعض رجعت پسند عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کئے جانے پر ایک بیانیہ جاری کیا ہے جو درج ذیل ہے۔ 
بسم الله الرحمن الرحیم
يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَ النَّصاري‏ أَوْلِياءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِياءُ بَعْضٍ
وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمينَ (مائده 51)

حالیہ دنوں ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ بعض رجعت پسند عرب ملکوں کے حکام کی آستینوں سے دست خیانت نے باہر نکل کر مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کردیا ہے۔ ان حکام کے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ رابطے پر مبنی شرمناک اقدامات فلسطینی عوام کی ستر سالہ جدوجہد اور اس اسلامی امت کے مطالبات سے بے توجہی برتنے پر مبنی ہے۔ امریکہ ا ور غاصب صیہونی حکومت جو اس وقت داخلی طور پر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کی لپیٹ میں ہیں، ان کی جانب سے اس طرح کی قرارداد استکبار کے نیم مردہ پیکر کو مصنوعی سانس دینے کے مترادف ہے اور یقینی طور پر بہت جلد ہم غاصب صیہونی حکومت کی موت اور نابودی کا مشاہدہ کریں گے۔

قانونی لحاظ سے بھی یہ شرمناک اقدام غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور دیگر بین الاقوامی اداروں  کے منشور کی خلاف ورزی ہے جنہوں نے فلسطینی عوام کے ان کی مادری سرزمین پر جملہ تمام حقوق کو رسمی طور پر قبول کیا ہے۔

اسی طرح مختلف اسلامی فرقوں کے علماء و مشائخ نے بھی فلسطین کے سلسلے میں امت مسلمہ کے دشمنوں سے ہر طرح کے ذلت آمیز معاملے کو حرام اور خیانت قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں زرہ برابر بھی لچک نہیں دکھلائی ہے۔

یقینی طور پر اس شرمناک قرارداد کو سادہ تصور کرنا بہت بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے۔ ان ممالک کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ذلت آمیز گھٹ جوڑ انسانی اقدار، امت مسلمہ کے مفادات اور فلسطینی مفادات سے خیانت ہے۔ وہ خائن جو ٹرمپ اور صیہونیوں سے ملحق ہونے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جان لیں کہ فلسطین اور دس شریف اسلام کا پارہ تن اور امت مسلمہ کے اولین مسائل میں سے ایک ہے اور استقامتی محاذ فلسطینی سرزمین اور قدس شریف کی مکمل آزادی کے سوا اور کوئی ارداہ نہیں رکھتا۔

علمائے کرام، اہل سیاست و دیانت اور پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ فلسطینی مفادات اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی خاطر، اس حقارت آمیز اقدام کے خلاف صریح موقف اختیار کریں تاکہ امت مسلمہ کے مابین ھماھنگی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سرکاری طور پر تعلقات کا نتیجہ استکبار کی گستاخی میں اضافے کے سوا اور کچھ نہیں نکلے گا۔ «إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الخَائِنِينَ»
ما امت مسلمہ کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے اس بیان پر راسخ ایمان رکھتے ہیں کہ مسلمانوں کے اتحاد کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

آج مشرق وسطیٰ استقامتی محاذ کے مدمقابل عرب، مغربی اور عبری  رجعت پسندوں کا سامنا کررہا ہے اور خطے میں استقامتی محاذ کی ناقابل یقین کامیابیوں کے بعد اسطرح کے ذلت آمیز اقدامات ان توفیقات کے اثرات کم کرنے کی سازش ہے۔

خطے میں موجود سازشی عناصر جان لیں اس خیانت کے ذریعے امت مسلمہ کا غاصب صیہونی حکومت کے مدمقابل عزم و ارادہ مزور نہیں پڑے گا اور یقینی طور فلسطین خداوند متعال کی مدد اور امت مسلمہ کی دلسوزی اور علمائے کرام کے تعاون سے نہر سے بحر تک آزاد ہوگا۔ انشاء اللہ

ہم ہرگز فراموش نہیں کریں گے کہ عالم اسلام میں تفرقہ استکبار کے لئے، بے شمار فوائد کا حامل ہے اور افسوس کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ بعض اسلامی ممالک کے حکام دشمن کے دام میں گرفتار ہوچکے ہیں اور عملی طور پر اسلام اور مسلمین کے مدمقابل کھڑے ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ رابطے معمول پر لانے کی سازش دراصل سنچری ڈیل کا ایک حصہ ہے اور بعض عرب ممالک کے غیر جمہوری حکام اس ڈیل کا حصہ بن چکے ہیں۔
تاریخ خود ہی بہترین استاد ہے اور یہ خائن حکام ہمیشہ مسلمانوں کے ذہنوں میں منفور بن کررہیں گے۔

عہد و پیماں توڑنے والے ان بزدل عالمی مستکبرین کو جان لینا چاہئے کہ، یہ ذلت آمیز اقدام نہ تنہا فلسطینی عوام کے دفاع کے سلسلے میں امت مسلمہ کی استقامت میں کوئی خلل نہیں دالے گا بلکہ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اس سلسلے میں محکم اور استوار بنائے گا۔ آکر میں ہم امید کرتے ہیں کہ امت مسلمہ اس آیہ شریفہ « وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا»؛ کی مدد سے اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب اور سرفراز ہوگی۔ ان شاء اللہ تعالی
 
https://taghribnews.com/vdcdo90ozyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ