>> (ایس او پیز) کی تعمیل نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں بند ، | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2020 17 September گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 476137

(ایس او پیز) کی تعمیل نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں بند ،

پاکستان بھر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں ۔
(ایس او پیز) کی تعمیل نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں بند ،
پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیار کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی تعمیل نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخوا، 5 آزاد کشمیر اور ایک کو اسلام آباد میں بند کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ میں 2 کالجز کے عملے کے 8 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کالجز کو بند کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں 2 کالجز کے عملے کے 8 اراکین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ چنانچہ سندھ کے ضلاع جامشورو کے ایک جبکہ ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے عملے کے 37 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کالجز کو بند کردیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdchx-nkq23nqzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ