تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 01:08
خبر کا کوڈ : 475458

ٹرمپ دنیا کو زیادہ خطرناک جگہ بنائیں گے.

جرمنی کےشہریوں نے کورونا وائرس سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوفزدگی کا اظہار کردیا۔
جرمنی کےشہریوں نے کورونا وائرس سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوفزدگی کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہریوں کے رویے سے متعلق سالانہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ جرمن کورونا وائرس سے زیادہ امریکی صدر کی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں کیونکہ اس سے یورپ کی بڑی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

آرپلس وی انشورنس گروپ کی جانب سے جون اور جولائی میں کیے گئے سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کو زیادہ خطرناک جگہ بنائیں گے اور معیشت کو تباہ کریں گے۔

روایتی محتاط جرمنی کے شہریوں نے مہنگائی، معاشی صورت حال اور یورپین یونین کا قرض ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان پر بوجھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر خطرہ قرار دیا۔

سروے میں کورونا وائرس 17 نمبر پر خطرناک قرار دیاگیا اور ایک تہائی افراد نے کہا کہ انہیں خود یا کسی اور کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے سے متعلق علم پر تشویش ہے۔

خیال رہے کہ جرمن حکومت نے کووڈ-19 کے خلاف دنیا بھر میں بہتر اقدامات کیے تھے،جس کے نتیجے میں کیسز اور اموات کی تعداد یورپ کے دیگر ممالک سے بہت کم رہی تھی تاہم نئی لہر میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccppq042bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ