تاریخ شائع کریں2020 10 September گھنٹہ 23:53
خبر کا کوڈ : 475454

ٹرمپ کا کورونا وائرس کے متعلق جھوٹ بولنے کا اعتراف،

عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ ٹرمپ
ٹرمپ کا کورونا وائرس کے متعلق جھوٹ بولنے کا اعتراف،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے متعلق جھوٹ بولنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوروناو ائرس کے متعلق جھوٹ بولنےکا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی باب وڈورڈ کو ان کی کتاب کے لیے مختلف انٹریوز دیئے، گزشتہ روز امریکی میڈیا کے کچھ حلقوں نے اس کے کچھ حصے جاری کردیئے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس فلو سے زیادہ خطرناک ہے اور یہ ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے جب کہ وہ اس بیماری کی شدت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتے تھے جو انہوں نے عوام کے سامنے کہا تاہم وہ اب بھی اس کی سنجیدگی کم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں ہلچل نہیں پھیلانا چاہتے۔

 وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں لوگوں کو خوفزدہ نہیں دیکھنا چاہتا اور افراتفری نہیں پھیلانا چاہتا، ہم اعتماد اور ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 6.3 ملین سے زیادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwwa55t1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ