تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 11:06
خبر کا کوڈ : 475309

خطے میں توسیع کی پالیسی اسرائیل کی پرانی پالیسی ہے:۔ظریفیان

خطے کے عوام کی آگاہی اور ہوشیاری کے بعد اسرائیل اور اس کے حامی عرب ممالک کے منصوبے ناکام ہوجائیں گے۔ظریفیان
خطے میں توسیع کی پالیسی اسرائیل کی پرانی پالیسی ہے:۔ظریفیان
انجمن اسلامی کے مدرسین کی مرکزی کونسل کے رکن  غلام رضا ظریفیان نے امارات اور اسرائیل کے درمیان شرمناک معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ناکام ہو جائے گا اور استبدادی عرب ممالک کا زوال قریب پہنچ گيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کے بعض اسلامی ممالک سیاسی پالیسیوں ميں غفلت کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل اور مغربی ممالک میں اسرائیل کے حامی حکام کی خطے میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

ظریفیان نے کہا کہ خطے میں توسیع کی پالیسی اسرائیل کی پرانی پالیسی ہے اور اسرائیل اپنے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل کو بعض علاقائی  استبدادی عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ظریفیان نے کہا کہ علاقائی عرب ممالک کی غفلت کی وجہ سے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم میں اضافہ ہوگيا ہے اور اسرائیل کے حامی عرب ممالک دوسرے علاقائی ممالک کے لئے بھی خطرہ کا باعث بن رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خطے کے عوام کی آگاہی اور ہوشیاری کے بعد اسرائیل اور اس کے حامی عرب ممالک کے منصوبے ناکام ہوجائیں گے اور اسرائیل کے زوال کے ساتھ ساتھ  اس کے حامی استبدادی عرب ممالک کا بھی خاتمہ ہوجائےگا۔
https://taghribnews.com/vdchvmnkw23nqxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ