تاریخ شائع کریں2020 7 September گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 475150

روس نے دنیا کے طاقتور ترین دھماکے کی خفیہ ویڈیو جاری کردی ،،

50 میگاٹن (پانچ کروڑ ٹن) ٹی این ٹی جتنی دھماکہ خیز طاقت والا یہ ہائیڈروجن بم انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور بم قرار دیا جاتا ہے۔
روس نے دنیا کے طاقتور ترین دھماکے کی خفیہ ویڈیو جاری کردی ،،
روس نے دنیا کے طاقتور ترین دھماکے کی خفیہ ویڈیو جاری کردی ہے جو اکتوبر 1961 میں سوویت یونین کے زمانے میں تجرباتی طور پر کیا گیا تھا۔ دراصل یہ ایک ہائیڈروجن بم تھا جس کی دھماکہ خیز طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے بھی 3300 گنا زیادہ تھی۔

یہ بم جسے ’’ Tsar Bomba ‘‘ (بموں کا بادشاہ) کا نام دیا گیا تھا، قطب شمالی کے قریب ایک جزیرے پر گرایا گیا تھا جبکہ یہ زمین سے 4 کلومیٹر بلندی پر، ہوا میں ہی پھاڑ دیا گیا تھا۔
50 میگاٹن (پانچ کروڑ ٹن) ٹی این ٹی جتنی دھماکہ خیز طاقت والا یہ ہائیڈروجن بم انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور بم قرار دیا جاتا ہے جسے مشہور سوویت سائنسداں آندرے سخاروف نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ وہی آندرے سخاروف ہیں جنہیں سوویت یونین سے منحرف ہونے کے بعد 1975 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

40 منٹ کی یہ ویڈیو چند روز پہلے ایٹمی توانائی کے روسی ادارے نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے جس میں 22 منٹ 22 سیکنڈ پر بم پھٹنے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے:
https://taghribnews.com/vdcbssbagrhbz8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ