تاریخ شائع کریں2020 4 September گھنٹہ 17:00
خبر کا کوڈ : 474756

لبنان؛ دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد

لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔
لبنان؛ دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد
لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔

العہد کے حوالے سے خبر ہے کہ لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی  بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بندرگاہ کے داخلی راستے سے  دھماکہ خیز کیمیائی مواد ملا ہے اور فوج کے انجینیئرز اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمیائی مواد بندرگاہ کے داخلی راستہ نمبر 9 سے برآمد ہوا ہے اور اس کی مقدار 4 اعشاریہ 37 ٹن بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں 2750 ٹن کمیائی مواد کے پھٹنے سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں شہر کی تمام عمارتیں بری طرح متاثر ہوگئی تھیں جب کہ اس واقعہ میں 190 جانیں گئیں اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdccp0q0e2bqmm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ