تاریخ شائع کریں2020 3 September گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 474702

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے حملے جاری،

عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے حملے جاری،
عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں اور8 لاکھ 61 ہزار 346 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 88 ہزار 907 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کرونا  مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار681 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کرونا  سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 37 لاکھ 69 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 460 ہے۔

روس کرونا  وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 48 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 299 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار68 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کرونا  سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 263 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 241 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ45ہزار879 ہے۔

کرونا  کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کرونا وائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کرونا  کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔
https://taghribnews.com/vdcdzo0oxyt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ