تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 472563

افغانستان میں طالبان قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کا عمل شروع

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے آج جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’حکومت افغانستان نے 400 میں سے 80 طالبان کو رہا کر دیا
افغانستان میں طالبان قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کا عمل شروع
افغانستان میں طالبان کے 400 قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے ملک کی جیلوں میں قید 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 80 قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے آج جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’حکومت افغانستان نے 400 میں سے 80 طالبان کو رہا کر دیا۔

لویہ جرگہ نے مستقل اور ملک گیر جنگ بندی کے لئے براہ راست مکالمہ اور کوششوں کو تیز کرنے کے لئے طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت، طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

اسکے علاوہ امریکہ نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 
https://taghribnews.com/vdcg3x9twak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ