تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 472555

بھارت میں کورونا سے حالات مزید خراب

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 553 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متأثرین کی تعداد 24 لاکھ 61 ہزار191 ہو گئی جبکہ اس دوران ایک ہزار 7 افراد کی جان جانے سے اموات کی کل تعداد 48 ہزار 40 تک جا پہونچی
بھارت میں کورونا سے حالات مزید خراب
بھارت کورونا میں سب سے زیادہ مبتلا ہونے والے ممالک کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج بروز جمعہ کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 553 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متأثرین کی تعداد 24 لاکھ 61 ہزار191 ہو گئی جبکہ اس دوران ایک ہزار 7 افراد کی جان جانے سے اموات کی کل تعداد 48 ہزار 40 تک جا پہونچی۔

تاہم کورونا سے شفا یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اورایک ہی دن میں 55 ہزار 573 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 17 لاکھ 51 ہزار 556 ہو گئی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdchminkm23nqmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ