تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 472551

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ پولیس اہلکار شہید

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے اہم علاقے کریم آباد فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 45 سالہ محمد علی شہید ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو سینے پر 2 گولیاں لگی تھیں۔ اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وہ عزیز آباد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا جو نائٹ ڈیوٹی کے لیے آ رہا تھا کہ اسے دہشت گردوں نے کریم آباد فلائی اوور کے نیچے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔

واضح رہے دو ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 2 پولیس افسران سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حسب روایت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔
https://taghribnews.com/vdcdkx0ofyt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ