تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 472265

روس کا کرونا ویکسین بنانے کا کامیاب تجربہ ،

روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کرونا ویکسین بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔کورونا ویکسین تمام ضروری ٹیسٹ پاس کرچکی ہے،
روس کا کرونا ویکسین بنانے کا کامیاب تجربہ ،
رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی ساختہ کورونا وائرس کی ویکسین تصدیق کے بعد ان کی ایک بیٹی کو دی گئی ہے۔

ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین آزمائشوں کے دوران کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی محققین کی تیار کردہ ''ویکسین'' کورونا وائرس کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوئی۔

روسی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین تمام ضروری ٹیسٹ پاس کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیوں میں سے ایک کو ویکسین دی گئی  ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔

روسی حکام  نے کہا ہے کہ یہ ویکسین پہلے میڈیکل عملہ، اساتذہ اور دیگر زیادہ ضرورت مند افراد کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کرونا ویکسین بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv0djtw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ