تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 472022

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن

آج پاکستان بھر میں مزید 285 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 11 مریض وبا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے علاوہ ازیں بلوچستان کے محکمہ صحت کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 63 کیسز کا اضافہ ہوا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے جس کے پیشِ نظر اب ملک میں معیشت کے متعدد شعبہ جات کھولنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

آج پاکستان بھر میں مزید 285 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 11 مریض وبا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے علاوہ ازیں بلوچستان کے محکمہ صحت کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 63 کیسز کا اضافہ ہوا۔

جس سے 9 اگست کی صبح تک ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار 121 جبکہ اموات 6 ہزار 82 ہوگئیں۔

اس کے علاوہ مزید 644 مریض کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ19 سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 248 ہوگئی۔

پاکستان میں 26 فروری کو پہلے 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث وائرس کا پھیلاؤ نسبتاً سست رہا اور اپریل میں اس میں تیزی آنی شروع ہوگئی۔

تاہم رمضان اور عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مئی اور جون میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے اوپر اموات سامنے آنے لگی۔

جس کے بعد جولائی کے آٖغاز سے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور اب اگست کے مہینے میں صورتحال مزید بہتر ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxx9txak9uz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ