تاریخ شائع کریں2020 7 August گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 471868

برازيل: کورونا وائرس کے حوالے سے دوسرے نمبر پر،

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 98 ہزار 644 تک پہنچ گئی ہے۔
برازيل: کورونا وائرس کے حوالے سے دوسرے نمبر پر،
برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 98 ہزار 644 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29لاکھ 17ہزار 562تک جا پہنچی ہے۔

برازيل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے ۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 725ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77ہزار 135ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 9 ہزار 604ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 38ہزار 184رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 50ہزار 517ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 62ہزار 690ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcd9f0ojyt05j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ