تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 471787

ایران سے خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا،

ایران نے 15 ٹن خوراک، ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنانی حکام کے حوالے کردیاہے۔
ایران سے خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا،
اسلامی جمہوریہ ایران سے خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گیا،امدادی سامان میں طبی ساز وسامان اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

ایران نے 15 ٹن خوراک، ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنانی حکام کے حوالے کردیاہے۔

خیال رہے کہ ایک 30 رکنی طبی ٹیم بھی ایران سے بیروت کیلئے روانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بیروت دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کہ اب تک 135 افراد جاں بحق اور 5000 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دھماکے سے کم سے کم 3لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے لبنانی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjf0o5yt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ