تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 18:07
خبر کا کوڈ : 471273

امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی۔

امریکہ میں جولائی کے مہینے میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، امریکہ میں جولائی کے مہینے میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، امریکہ میں جولائی کے مہینے میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد افراد کی جان گئی اور 19 ریاستوں میں کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی۔

جولائی میں امریکہ میں 18 لاکھ سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی تعداد45 لاکھ سے بڑھ گئی۔ اسی ماہ اموات کی تعداد میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی میں امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریاست فلوریڈا میں 3 لاکھ 10 ہزار رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5f0osyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ