تاریخ شائع کریں2020 26 July گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 470538

تحریک انصار اللہ کی ایران کے طیارے کو ہراساں کئے جانے کی سخت مذمت،

علاقے کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ امریکی خطرات کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔ تحریک انصار اللہ یمن
تحریک انصار اللہ کی ایران کے طیارے کو ہراساں کئے جانے کی سخت مذمت،
یمن کی تحریک انصار اللہ نے امریکی دہشت گرد ٹولے سینٹکام کے ذریعے ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایران کے مسافربردار طیارے کو  ہراساں کئے جانے پر مبنی امریکی دہشتگردوں کے اقدام کو اشتعال انگیز اور شام کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیا۔
 
انہوں امریکہ کے مذکورہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علاقے کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ امریکی خطرات کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز شام کے راستے لبنان کی جانب پرواز کر رہے ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کے راستے میں دو امریکی جنگی طیاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اسکے قریب خطرناک شکل میں پرواز کر کے 12 مسافروں کی جسمانی اور نفسیاتی چوٹوں کا سبب بنے۔

امریکہ کے اس اشتعال انگیز بیان کی اقوام متحدہ، مغربی ایشیا کے لئے یورپ کی انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے مذمت کرتے ہوئے اسے شہری ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔
https://taghribnews.com/vdcgwz9t7ak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ