تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 470431

تہران: پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر کی صورتحال سے متعلق وبینار،

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ہی مختلف مواقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔پاکستانی طلباء
تہران: پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر کی صورتحال سے متعلق وبینار،
پاکستانی طلباء نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت سے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

آج ہفتے کے دن کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کی صورتحال سے متعلق وبینار کا انعقاد کیا۔

اس وبینار میں پاکستانی طلباء نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ہی مختلف مواقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔

اس ویڈیو کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے آئین کی شق نمبر 35 اور 370 کو ختم کر کے در اصل کشمیر کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں کئی عشروں سے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا اور اب تک ہزاروں کشمیری، جھڑپوں اور تصادم میں جاں بحق ہوجکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipua5zt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ