تاریخ شائع کریں2020 25 July گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 470419

امریکہ کی دہشت گرد فوج خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے ۔ عدنان محمود

ایرانی مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنا امریکی دہشت گردی کا واضح نمونہ ہے۔ایران میں شام کے سفیر
امریکہ کی دہشت گرد فوج خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے ۔ عدنان محمود
اسلامی جمہوریہ ایران میں شام کے سفیر نے امریکہ کے دو جنگی طیاروں کی جانب سے ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے اور مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنا امریکی دہشت گردی کا واضح نمونہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں شام کے سفیر عدنان محمود نے امریکہ کے دو جنگی طیاروں کی جانب سے ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے اور مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنا امریکی دہشت گردی کا واضح نمونہ ہے۔

اس نے کہا کہ امریکہ کے دو جنگي طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں ایران کی ايئر کمپنی ماہان کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکی اقدام کے نتیجے میں طیارے میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

امریکہ کا یہ اقدام عالمی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ عدنان محمود نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے ۔ شام میں امریکی فوج کی غیر قانونی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ شام اور خطے میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔

امریکہ علاقائی اور عالمی امن و ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے لہذا خطے سے امریکی فوج کا انخلا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شام کے سفیر نے متاثرہ مسافروں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcez78eojh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ