تاریخ شائع کریں2020 21 July گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 469965

جاپان کے سفیر کی علی زیدی کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی،

جاپان کے ساتھ ہونے اقتصادی معاہدے سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر منافعہ حاصل ہوگا۔ پاکستان کے وزیر بحری امور
جاپان کے سفیر کی علی زیدی کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی،
پاکستان کے وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی  نے جاپان کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی معاہدے کو پاکستان کے لئے ایک بڑی اقتصادی کامیابی سے تعبیر کیا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں طے یہ پایا کہ جاپان پاکستان کے ساحلی علاقوں پر سرمایہ کاری کرے گا اور وہ اس مشترکہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ ڈالر کا سرمایہ اسلام آباد منتقل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ہونے اقتصادی معاہدے سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر منافعہ حاصل ہوگا۔ ہر چند کہ ابھی تک اس سرمایہ کاری کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ جاپان مچھلیوں کی پرورش کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان میں عمران خان کی حکومت جاپان اور ملائیشیا جیسے مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اقتصادی لین دین میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے اور حکومت پاکستان کا یہ طرز عمل امریکیوں کی ناراضگی کا سبب بنا ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciq3a5wt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ