تاریخ شائع کریں2020 19 July گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 469745

اسرائیل کی جارحیت کا مل کو منہ توڑ جواب دیں گے: اسلامی جہاد،

جہاد اسلامی تنظیم، خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتی ہے۔
اسرائیل کی جارحیت کا مل کو منہ توڑ جواب دیں گے: اسلامی جہاد،
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی برسی کی مناسبت پر فلسطینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے ماضی میں صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی اسکی جارحیتوں کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

غاصب صیہونی ٹولے نے دو ہزار چودہ میں غزہ میں قائم حماس اور جہاد اسلامی تنظیموں کے مراکز پر حملہ کر کے انہیں غیر مسلح کرنے کی کوشش کی تاکہ ان استقامتی تنظیموں کو ہمیشہ کے لئے غیر فعال بنایا جا سکے مگر وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہا۔

جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی دشمن نے اپنی تمام تر طاقت و توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ پر چڑھائی کی اور غزہ میں آنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا اور اسے اپنی جارحیت کے جواب میں خاصا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

زیاد النخالہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی دفاعی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صیہونی دشمن کو خبردار کیا کہ جہاد اسلامی تنظیم، خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceeo8enjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ