تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 469365

عراق کو تیل پر انحصار نہیں کرنا چاہئے

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق میں مختلف شعبوں منجملہ زراعت و کاشتکاری کے شعبے میں نجکاری کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے جس پر کام کئے جانے سے اقتصادی ترقی کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں
عراق کو تیل پر انحصار نہیں کرنا چاہئے
عراق کے وزیراعظم نے تیل کی آمدنی سے ملک کی وابستگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے مالی نظام کو درست کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عراق میں تیل کی آمدنی سے وابستگی کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کا اقتصاد اس وقت پچانوے فیصد تک تیل کی آمدنی پر منحصر ہے اور تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی سے حکومت کے لئے خاصے مسائل و مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق میں مختلف شعبوں منجملہ زراعت و کاشتکاری کے شعبے میں نجکاری کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے جس پر کام کئے جانے سے اقتصادی ترقی کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے اقتصاد کی صرف تیل کی آمدنی سے وابستگی اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی سے حکومت عراق کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اور یہ ملک ملازمین کی تنخواہوں کی ادائگی میں مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceoq0p2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ