تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 469357

پاکستان کے سابق صدر پر ویڈیو لنک کے زریعے فرد جرم عائد کی جائے گی

پاکستان کی احتساب عدالت نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان کے سابق صدر پر ویڈیو لنک کے زریعے فرد جرم عائد کی جائے گی
پاکستان کی احتساب عدالت نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹھٹہ واٹرسپلائی ریفرنس پر سماعت کی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہوئے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

احتساب عدالت نے صدرآصف علی زرداری سمیت 14ملزمان 4 اگست کوطلب کرلیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔
https://taghribnews.com/vdcdkn0o5yt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ