تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 469355

پاکستانی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے
پاکستانی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔

غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز ،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتا ہیں اور منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں جب کہ منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbs9basrhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ