تاریخ شائع کریں2020 13 July گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 469139

شام میں روس کے ہاتھوں دو ڈرون طیاروں کی تباہی

دہشت گردوں کے دو ڈرون طیاروں نے حمیمیم ائربیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم روسی فوج نے ناکام بنا دیا۔ شامی ذرائع
شام میں روس کے ہاتھوں دو ڈرون طیاروں کی تباہی
رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کو روسی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

روسی فضائی دفاعی نظام نے حمیمیم ائربیس پرحملہ کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم ڈرون طیاروں کو فضامیں ہی تباہ کردیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون طیاروں کے حملوں کی کوشش میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کو ائربیس سے 5کلو میٹردور تباہ کردیا گیاہے، جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں طرطوس میں واقع بحری فوجی مرکز اور لاذقیہ میں حمیمیم فوجی مرکز روس کے اختیار میں ہے اور شام کی درخواست پر روس، دہشت گردوں کے خلاف جد وجہد میں 2015 سے تعاون کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf9ba9rhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ