تاریخ شائع کریں2020 13 July گھنٹہ 17:00
خبر کا کوڈ : 469134

نتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا،

مقبوضہ فلسطین کے اکسٹھ فیصد باشندے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
نتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا،
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو سے اکسٹھ فیصد صیہونی ناراض ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے ذریعے انجام پانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اکسٹھ فیصد باشندے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور انکی کابینہ کو کورونا کے کنٹرول میں ناکامی کے سبب مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف بد عنوانی، امانت میں خیانت اور رشوت لینے کے معاملوں پر چار کیسز دائر کئے جانے کے بعد اُن پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ نتن یاہو کوئی پہلے صیہونی عہدیدار نہیں جنہیں بدعنوانیوں اور رشوت خوری کے سبب مقدموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام اس قسم کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgwy9ttak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ