تاریخ شائع کریں2020 12 July گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 469048

قطر ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قطر ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، قطر کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق قطر ایئرویز سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق پرواز سے قبل پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے اپنا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

قطرایئرویز کی مخصوص چار لیبارٹریز سے کرایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

ٹریول ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcayonya49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ