تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 468711

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں بدستور تیسرے نمبر پر

بھارتیی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 67 ہزار 296 ہو گئی ہے
بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں بدستور تیسرے نمبر پر
بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارتیی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 67 ہزار 296 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 487 متاثرہ مریضوں کی ہلاکت سے اس ملک میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 129 ہو گئی ہے.

صحت عامہ کے بدترین مسائل کی وجہ سے بھارتی حکومت ابھی تک کورونا سے نمٹنے کے جامع اقدامات نہیں کرپائی ہے تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 378 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 52 ہزار 112 ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 16 ہزار 196 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 68 ہزار 55 زندگیاں نھی نگل چکا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgq79tqak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ