تاریخ شائع کریں2020 8 July گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 468597

مصر میں فوجی اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ میں نئی ترامیم کی منظوری دی ہے جس میں سے ایک ترمیم کے تحت اب حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے قبل اپنے محکمے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور صرف اجازت نامے کے حامل اہلکاروں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی
مصر میں فوجی اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت
مصر میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فوج سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ میں نئی ترامیم کی منظوری دی ہے جس میں سے ایک ترمیم کے تحت اب حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے قبل اپنے محکمے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور صرف اجازت نامے کے حامل اہلکاروں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل ایک اور آئینی ترمیم کے ذریعے یہ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح السیسی کے 2030 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے اور نئی ترمیم کے بعد اب ان کے مدمقابل حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر السیسی نے 2013 میں جب وہ آرمی چیف تھے، منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد ملک کی باگ دوڑ سنبھال لی تھی اور 2014 میں باقاعدہ صدر منتخب ہوئے تھے اور مارچ 2018 میں دوسری مرتبہ بھی 97 فیصد سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdci3va5yt1aqw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ