تاریخ شائع کریں2020 8 July گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 468596

ایران کی پارلیمنٹ کی اقتصادی شعبوں پر گہری توجہ ہے ۔ امیر آبادی

ایرانی پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں اقتصادی منصوبوں پرگہری توجہ مبذول کی جائے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کی اقتصادی شعبوں پر گہری توجہ ہے ۔ امیر آبادی
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے امیر آبادی فراہانی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے ایجنڈے میں اقتصادی منصوبوں پرگہری  توجہ مبذول کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کا عوام کی زندگی پر براہ راست اثر مرتب ہوتا ہے لہذآ ایرانی پارلیمنٹ نے اقتصادی منصوبوں پر گہری توجہ کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔

امیر آبادی فراہانی نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ کی اقتصادی شعبوں پر گہری توجہ ہے ۔ ایران کی موجودہ پارلیمنٹ نے عوام کی اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اقتصادی منصوبوں پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 14 اقتصادی منصوبے پارلیمنٹ میں پیش کردیئے گئے ہیں جن پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdchw6nk-23n-md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ