تاریخ شائع کریں2020 5 July گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 468232

فلسطین کے مغربی کنارے پر حملہ 44 فلسطینی شہری زخمی

غاصب صیہونی فوج اور مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے پر حملہ کر کے 44 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے
فلسطین کے مغربی کنارے پر حملہ 44 فلسطینی شہری زخمی
غاصب صیہونی فوج اور مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے پر حملہ کر کے 44 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح مغربی کنارے کے شمالی علاقے قلقیلیہ سمیت متعدد علاقوں پر چڑھائی کر دی جبکہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی بھرپور مزاحمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہر جنین پر چڑھائی کر کے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں صبح تک فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کی درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

علاوہ ازیں غیرقانونی یہودی آبادیوں کے مسلح مکینوں نے بھی فلسطینی شہر الظہرہ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہر نابلس کے علاقے حوارہ میں غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے دسیوں زیتون کے درخت بھی کاٹ دیئے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان گذشتہ شب سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران، جو صبح تک جاری رہیں، کم از کم 44 فلسطینی جوان اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexv8ewjh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ