برطانیہ:3 ایئرپورٹس سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی
برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قانون کے مطابق اپنے 3 ایئرپورٹس سے (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قانون کے مطابق اپنے 3 ایئرپورٹس سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ برمنگھم، لندن ہیتھرو اور مانچسٹر ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازیں فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے مذکورہ تینوں ایئرپورٹس ایئرلائن کی بڑی منازل ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے آئندہ 6 ماہ تک پی آئی اے کے آپریشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔