تاریخ شائع کریں2020 30 June گھنٹہ 05:18
خبر کا کوڈ : 467654

اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کے جرائم کے خلاف خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ابراہیم الدیلمی

اقوام متحدہ اور یمن میں فعالیت کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ یمنی سفیر ابراہیم الدیلمی
اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کے جرائم کے خلاف خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ابراہیم الدیلمی
ایران میں تعیینات یمن کے سفیر نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے اب تک قیام امن کی کوششیں فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکیں۔ اقوام متحدہ اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں نے سعودی اتحاد کے جرائم کے خلاف خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی سفیر ابراہیم الدیلمی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن پر بیرونی ممالک سے امداد لینے کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے ناکہ بندی کررکھی ہے۔ یمن کے تمام فیصلے صنعاء میں ہوتے ہیں۔ قومی نجات حکومت اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد اور خودمختار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کئی مرتبہ یمن میں کشیدگی اور بحران کے خاتمے کے لئے مفید تجاویز اور مشورے دئیے ہیں۔ اقوام متحدہ اور یمن میں فعالیت کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اکثر مواقع پر سعودی اتحاد کی جانبداری کی ہے جس کی یمنی عوام کا اقوام متحدہ پر اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbszbaarhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ