تاریخ شائع کریں2020 25 June گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 467175

امریکہ ایرانی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتا

ایران کیخلاف پابندیاں لگانے والے ممالک یعنی امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست نے بخوبی دیکھ لیا کہ وہ ترقی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیداوار میں ایران کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتے
امریکہ ایرانی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی کمپنیاں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ساتھ ہی پابندیاں عائد کرنے والے ممالک یعنی امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست نے بخوبی دیکھ لیا کہ وہ ایرانی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز جمعرات کو تین صوبوں بشمول مغربی آذربائیجان، مرکزی اور ہزمرگان میں محکمہ تیل کی قومی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف پابندیاں لگانے والے ممالک یعنی امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست نے بخوبی دیکھ لیا کہ وہ ترقی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیداوار میں ایران کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے "گورہ-جاسک" پائپ لائن  منصوبے کو حکومت کے ایک اہم اسٹریٹجک منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک 17 منصوبوں کے نفاذ سے ملک میں پیٹروکیمیل پیداوار کی شرح گزشتہ 7 سالوں کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے اور اس کی مالیت 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس منصوبے کے پمپوں بھی اندروں ملک میں تیار کیا جائے گا اور ہم نے پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکیوں کے بغیر تعاون اور اپنے ہی ملک کے ماہرین، محققین اور عملے کی کوششوں سے اس عظیم منصوبے کا نفاذ کیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ پابندیاں، ملک میں تمام تر مشکلات پیدا کرنے کے باوجود بعض شعبوں میں اہم مواقع  پیدا کرنے کی باعث بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ملک کی توانائی کی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے اور پابندیوں اور دباؤ کے پیش نظر ایران بڑے معاشی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے قابل ہے جس سے قوم، محققین، کاریگروں سمیت تیل و توانائی کے شعبوں کی بے پناہ صلاحتیں ظاہر ہوتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjaaexiuqemvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ